بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللّٰہ تعالیٰ نے انسانوں کی ہدایت کے لیے انبیاء و رسل کا سلسلہ شروع کیا ۔ اس سلسلہ کی پہلی کڑی حضرت آدم علیہ السلام ہیں تو اس مبارک تسلسل کی انتہاء خاتم النبیین محمد رسول اللّٰہﷺ ہیں ۔ من جانب اللّٰہ جو ذمہ داری آپ ﷺ پر ڈالی گئی تھی آپﷺ نے اسے بحسن خوبی انجام تک پہنچایا اور صحابہ کرام کی نورانی جماعت نے اس کی تصدیق کی ۔ سلام ہو محمد رسول اللّٰہﷺپر اور اللّٰہ صحابہ کرام سے راضی ہو ۔ آمین
تزکیہ و تربیت اور انسانی رہنمائی کے لیے اب کوئی نبی و رسول تشریف نہیں لائیں گے، بلکہ محمد رسول اللّٰہ ﷺ نے اس عظیم فریضہ کی ادائیگی کا بار اپنی امت کے کاندھوں پر ڈالا ہے ۔ اس حوالے سے بحیثیت مسلمان اب ہر مومن کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اسلام کا علم و فہم حاصل کرے ،اس پر عمل کرے ،اس کی تبلیغ و اشاعت کرے اور اس دین کے اظہار و اعلاء کے لیے جد وجہد کرے ۔
چونکہ ہر مذہب کے کچھ نگراں و علامتی نشان ہوتے ہیں جن سے قومیں پہچانی جاتی ہیں، اسی طرح امت مسلمہ کے علماء "وارثین انبیاء" ہونے کی حیثیت سے مسلمانوں کے نگراں اور راہنماء ہیں ۔(کووِڈ-۱۹) میں بر صغیر میں اکابر علماء کی ایک بڑی تعداد اپنے رب حقیقی سے جاملی، "مَوْتُ الْعَالِمِ مَوْتُ الْعَالَمِ" (عالم کا انتقال، عالم کی موت ہوتی ہے)۔
اس تناظر میں وحدت اسلامی (مہاراشٹر) نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ آنے والا قمری مہینہ’’ربیع الاول‘‘ ہے، اس حوالے سے ریاست مہاراشٹر کے طلباء مدارس عربیہ اور وہ فارغین مدارس جن کی عمر 30 سال تک کی ہے ،ان کے درمیان مخصوص مضامین پر مشتمل ’’مقالہ نویسی‘‘ کا مقابلہ منعقد کیا جائے تاکہ علماء کی آنے والی نسل میں تحقیق و تصنیف کا شوق و ذوق بڑھے اور وہ اپنے اسلاف و اکابرین کی راہ پر چلتے ہوئے خصوصاً امت مسلمہ اور عموماً عامۃ الناس کی راہنمائی کا فریضہ بحسن و خوبی انجام دے سکیں۔
واضح رہے کہ یہ "مقالہ نویسی" کا مقابلہ ماہ ربیع الاوّل کی مخصوص تاریخوں میں منعقد کیا جارہا ہے ۔ اللّٰہ سے دعا ہے کہ اللّٰہ رب العزت وحدت اسلامی ہند (مہاراشٹر) کو اپنے مقاصد میں کامیابیوں سے ہمکنار کرے اور اس راہ کی مشکلات کو آسان کرے (آمین) ۔
(فارغین مدارس جن کی عمر 30/سال تک ہو)
فارغین مدارس جن کی عمر 30/سال تک ہو :
فارغین مدارس جن کی عمر 30/سال تک ہو:
(سال فضیلت کے طلباء)
پہلا گروپ:(سال فضیلت کے طلبہ):
پہلا گروپ:(سال فضیلت کے طلبہ):